سے خوشبو لگانا کہ لوگ واہ واہ کریں یا قیمتی خوشبو لگاکر لوگوں پر اپنی مالداری کا سکّہ بٹھانے کی نیّت ہو تو ان صُورَتوں میں خوشبو لگانے والا گنہگار ہوگا اور خوشبو بروزِقِیامَت مُردار سے بھی زِیادہ بدبودار ہوگی۔ (اِحیاءُ العلوم ج۵ ص۹۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{22}گھر سے نکلتے وَقْت کی نیّتیں
٭نکلتے وَقت گھر والوں کو سلام کروں گا٭اوّل آخر دُرُود شریف کے ساتھ مسنون دُعا ۱؎ پڑھوں گا٭راستے میں ، کاروباریاملازَمت کی جگہ پر مسلمانوں کو سلام کروں گا ٭سلام کرنے والوں کو جواب دوں گا ٭جن سے گناہ ہوسکتے ہیں اُن ساتوں اعضاء یعنی آنکھ ، زبان، کان، ہاتھ، پاؤں ،پیٹ اور شرمگاہ کی حفاظت کروں گا ۲؎٭ نمازِ با جماعت کی پابندی کروں گا ٭حسبِ موقع انفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دعوت دوں گا ٭واپَسی پرگھر میں داخِل ہو کرمسنون دُعا۳؎ پڑھنے کے بعد گھر والوں کو سلام پھر سرکارِ مدینہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ ؎ وہ دعایہ ہے:بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ۔’’ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے ،میں نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ پر بھروسا کیا ، بُرائی سے بچنے اورنیکی کرنے کی قوَّت اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہی کی طرف سے ہے ،‘‘ یہ دعا پڑھنے کی بَرَکت سے سیدھی راہ پر رہیں گے ، آفتوں سے حفاظت ہو گی اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی مدد شاملِ حال رہے گی ۔ (ابوداوٗد، ج ۴ ص ۴۲۰ حدیث ۵۰۹۵مُلخصاً)۲ ؎ انظراحیاء علوم الدین ج۵ص۱۲۶)۳؎گھرمیں داخل ہوکر پڑھنے کی دعا : اَللّٰھُمَّ اِنِّیٓ اَسْأَ لُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ ط بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَاط وَ عَلَی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا۔ترجمہ: اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ !میں تجھ سے داخل ہونے کی اور نکلنے کی بھلائی مانگتاہوں، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے ہم (گھر میں ) داخل ہوئے اور اسی کے نام سے باہر آئے اور اپنے رب اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ پر ہم نے بھروسا کیا ۔ (ابوداوٗد ج۴ص۴۲۱حدیث۵۰۹۶)