صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{19}تیل ڈالنے/کنگھی کرنے کی نیّتیں
٭بالوں کا اکرام کرنے کی نیّت سے اِتِّباع سنّت میں تیل لگا ؤں گا ٭بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کرسنّت کے مطابِق سر (اور داڑھی ) میں تیل لگاؤں گا ۱؎ ٭ تیل کے ذریعے اپنے سر کو خشکی سے بچاؤں گا ٭اِس کے ذَرِیعے پہنچنے والی دماغ کو فرحت اور حافِظے کی قوّت سے احکامِ شریعت سیکھنے میں مدد حاصِل کروں گا ٭سر اور داڑھی کے اُلجھے ہوئے بالوں کو حکمِ حدیث پر عمل کرتے ہوئے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کر سنواروں گا ٭ ادائے سنّت کیلئے بیچ سر میں مانگ نکالوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{20}عمامہ شریف باندھنے کی نیّتیں
٭ قبلہ رُو کھڑے ہو کر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کر بہ نیّتِ سنّت، سفید کپڑے کی سر سے چپکی ہوئی ٹوپی۲؎ پر عمامہ شریف باندھوں گا٭سنّت کے مطابق شِملہ چھوڑوں گا ٭عمامہ شریف اور ٹوپی وغیرہ کو تیل سے بچانے کے لئے ضَرورتاً سر بند کی سنّت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ ؎سرکارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم جب تیل استعمال فرماتے تو پہلے اپنی اُلٹی ہتھیلی پر تیل ڈال لیتے تھے ،پھر پہلے دونوں اَبروؤں پر پھر دونوں آنکھوں پر اور پھر سرِمبارک پر لگاتے تھے۔ (جامعِ صغیر ص۴۰۷ حدیث ۶۵۴۳ ) سرکار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم جب داڑھی مبارک کوتیل لگاتے تو ’’ عَنْفَقَہ‘‘(یعنی نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیانی بالوں) سے اِبتِداء فرماتے تھے ۔(مُعْجَماَ وْسَط ج۵ص۳۶۶حدیث ۷۶۲۹) ۲ ؎ نبیِّ کریم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم عمامے کے نیچے سرِ انور سے چپکی ہوئی سفید ٹوپی پہنا کرتے۔ (مدارج النبوۃ ج۱ ص ۴۷۱ مُلَخّصاً)