Brailvi Books

ثواب بڑھانے کے نسخے
12 - 43
 پاس کھانا ختم ہو گیا تو مانگنے کے بجائے صبر کرتے ہوئے انتِظار کر لوں گا۔
{17}چائے /دودھ پینے کی نیّتیں 
	٭عبادت،تلاوت ،دینی کتابت (یعنی لکھنے )اور اسلامی مُطالَعے پرقُوَّت حاصِل کرنے کیلئے  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کرچائے(یا د ودھ) پیوں گا٭پینے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہوں گا٭دودھ پینے والے یہ بھی نیّت کریں : اوّل آخِر دُرُود شریف کے ساتھ دُودھ پینے کے بعد کی مسنون دعا ۱؎ پڑھوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{18}لباس پہننے /اُتارنے کی نیّتیں 
	٭ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کر کُرتا پہنوں اور اُتاروں گا٭ پہننے میں سیدھی آستین سے اور اُتارنے میں الٹی سے پہل کرتے ہوئے اِتِّباعِ سنّت کروں گا٭ پاجامامہ اُتارنے سے قبل  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھوں گااور بیٹھ کر پہنوں گا ٭ پاجامہ پہننے میں سیدھے اور اُتارنے میں اُلٹے پاؤں سے پہل کروں گا٭پا ئنچے ٹخنوں سے اُوپر رکھوں گا ٭لباس پہننے کے بعداوّل آخِر دُرُودشریف کے ساتھ مسنون دعا ۱؎پڑھوں گا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
    ۱ ؎    دودھ پینے کی دعا یہ ہے:اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہ۔ترجمہ:اےاللہ عزوجل!ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں مزید عطا فرما۔ (ترمذی ج۵ص۲۸۳حدیث۳۴۶۶)۲؎فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جو شخص کپڑا پہنے اور یہ پڑھے:  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍٍٍٍٍ ۔’’تما م خوبیاں اللہ  کے لیے جس نے مجھے یہ کپڑاپہنایا اور میری طاقت وقوت کے بغیر مجھے عطا کیا ‘‘تو اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف ہوجائیں گے۔(شُعَبُ الْاِیمان ج۵ ص۱۸۱ حدیث ۶۲۸۵)