Brailvi Books

ثواب بڑھانے کے نسخے
11 - 43
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{14}خِلال کی  نیّتیں 
	کھانے کے بعد خِلال کرتے وَقت نیّت کیجئے: ٭لکڑی کے تنکے سے خِلال کی سُنّت ادا کررہا ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{15}مہمان نوازی کی نیّتیں 
	٭ رِضائے الٰہی کیلئے مہمان نوازی کرتے ہوئے پُر تپاک ملاقات کے ساتھ ساتھ خوش دلی سے کھانا یا چائے وغیرہ پیش کروں گا ٭ مہمان سے خدمت نہیں لوں گا٭اتِّباعِ سنّت میں مہمان کو دروازے تک رخصت کرنے جاؤں گا ۔ ۱؎ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{16}دعوتِ طَعام پر جانے کی نیّتیں 
٭دعوت میں جانے کے شَرْعی اَحکامات پیشِ نظر رکھوں گا۲؎ ٭کھانے میں حرص بھرا انداز نہیں اپناؤں گا٭کھانے اوردیگر مُباح مُعامَلات میں عیب نہیں نکالوں گا٭ اگر اپنے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
    ۱ ؎   مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان فرماتے ہیں:ہمارا مہمان وہ ہے جو ہم سے ملاقات کے لیے باہَر سے آئے خواہ اُس سے ہماری واقِفیت پہلے سے ہو یا نہ ہو۔ جو ہمارے لئے اپنے ہی محلے یا اپنے شہر میں سے ہم سے ملنے آئے دو چار منٹ کے لئے وہ ملاقاتی ہے مہمان نہیں۔ اس کی خاطر تو کرو مگر اس کی دعوت نہیں ہے اور جوناواقِف شخص اپنے کام کے لئے ہمارے پاس آئے وہ مہمان نہیں جیسے حاکم یا مفتی کے پاس مقدَّمے والے یا فتویٰ (لینے)والے آتے ہیں یہ حاکم(یا مفتی) کے مہمان نہیں۔  (مراٰۃ ج۶ ص ۵۴)۲؎مَثَلًا:جہاں مردوعورت کا بے پردہ اجتماع ہو یا گانے باجے چلائے جائیں ایسی دعوت میں نہیں جاؤں گا۔