اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
ثواب بڑھانے
کے نسخے
ہوسکے تویہ رِسالہ ہر وَقت ساتھ رکھئے اور
ضَرورتاً اِس میں سے دیکھ کر نیّتیں کر لیجئے۔
قِیامت کی دہشتوں سے نَجات پانے کا نسخہ
فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ: اے لوگو! بے شک بروزِ قِیامت اسکی دَہشتوں اورحساب کتاب سے جلدنَجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے ۔
(اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخِطاب ج۵ص۲۷۷ حدیث ۸۱۷۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نیّت کی فضیلت پر تین فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
٭مسلمان کی نیّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔(مُعجَم کبیر ج۶ ص۱۸۵ حدیث ۵۹۴۲)
٭اچّھی نیّت بندے کو جنّت میں داخِل کرے گی۔ (اَلْفِردَوس ج۴ص۳۰۵ حدیث۶۸۹۵)