Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
31 - 191
فقیروں   کے  پاس دولت ہے
	سرکار دو عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: فقیروں  کی جان پہچان بہت کرتے رہا کرو اور ان  کے  پاس سے نعمت حاصل کرو کہ ان  کے  پاس دولت ہے۔ صحابہ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی :یارسول اللہ !(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) ان  کے  پاس کون سی دولت ہے؟ فرمایا: 
	جب قیامت کا دن ہوگا تو ان سے کہا جائے گا کہ دیکھو جس نے تم کو (روٹی کا) ایک ٹکڑا کھلایا ہو یا ایک گھونٹ پانی پلایا ہو یا کوئی  کپڑا پہنایا ہو تو اس کا ہاتھ پکڑو اور جنت میں   پہنچادو۔(1)(طبرانی)  
میرے برگزیدہ لوگ کہاں  ہیں   ؟
	سرکار دوعالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت  کے  دن فرمایاے گا:  میری مخلوق میں   سے برگزیدہ لوگ کہاں ہیں  ؟ ملاءکہ عرض کریں  گے:الٰہی ! وہ کون ہیں   ؟ ارشاد ہوگا: مسلمان فقیر جو میری عطا پر قانع رہے اور میرے حکم پر راضی رہے ان کو جنت میں   داخل کردو پس وہ لوگ جنت میں   جا کر کھائیں گے پئیں گے اور دوسرے لوگ حساب میں   پڑے ہوں  گے۔(2)(مسند فردوس ، دیلمی)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…احیاء العلوم،کتاب الفقر والزہد، ۴/۲۴۳
2…احیاء العلوم،کتاب الفقر والزہد ،۴/۲۴۶