ہوتاہے اور عورت صِنْفِ نازُک ہے اسے وہاں سے دُور رہنے ہی میں عافیّت ہے۔(۱)
٭☜چَراغاں دیکھنے کیلئے عورتوں کااَجنبی مردوں میں بے پردہ نکلنا حرام و شَرمناک نیز باپردہ عورتوں کا بھی مُروَّجہ انداز میں مَردوں میں اختِلاط (یعنی خَلط مَلط ہونا) انتِہائی افسوس ناک ہے۔(۲)
٭☜اسلامی بہنوں سے مَدَنی التجا ہے کہ کسی کو بھی ڈھیلا ڈھالا بھدّے رنگ کا بالکل بے کشَش خیمہ نُما حقیقی مَدَنی بُرقَع پہننے پر مجبور نہ کریں کہ کئی گھروں میں سختیاں بَہُت زیادہ ہیں،شریعت و سنّت کے احکامات پر عمل کرنے والوں اور والیوں کے ساتھ آج کل مُعاشَرے میں اکثر بے حد ناروا سُلوک کیا جاتا ہے۔(۳)
٭☜بے شک کتنی ہی پُرانی اسلامی بہن ہو اور وہ کیسا ہی خوبصورت بُرقع پہنے یا میک اپ کرے اُس پر طنز کر کے اس کی دل آزاری نہ کریں کہ بِلامَصلحتِ شَرعی مسلمان کا دل دُکھانا حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔(۴)
(۱) ………پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۱۹
(۲) ………صبح بہاراں، ص ۲۳
(۳) ………پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۷۵
(۴) ………پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۷۵