Brailvi Books

صحابیات اور پردہ
41 - 55
٭☜افسوس! حالات بِالکل بدل چکے ہیں، اب تواکثر کَنواری لڑکیاں شادیوں میں خوب ناچتیں اور مہندی و مائیوں کی رَسموں وغیرہ میں بے باکانہ بے حیائی کے مُظاہَرے کرتی ہیں، بعض قوموں میں یہ بھی رَواج ہے کہ دولہا نکاح کے بعد رُخصتی سے قبل نامَحرمات کہ جن سے پردہ ضروری ہے اُن جوان لڑکیوں کے جُھرمَٹ میں جاتا ہے اور وہ دولھا کے ساتھ کھینچا تانی و ہنسی مذاق کرتی ہیں یہ سرا سر ناجائز و حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔(۱)
٭☜آج کی فیشن ایبل وبے پردہ لڑکیا ں اَفعال و اَقوال ہر لحاظ سے چادرِ حَیا کو تار تار کر رہی ہیں۔(۲)
٭☜مُعاشَرے کا اکثر حصّہ حَیا سے محروم ہے! تقریباً ہر گھر میں ٹی وی پر فلموں ڈراموں کے باعِث بے پردَگی اور بے حیائی کا ماحول ہے۔ دُنیوی رسائل، ڈائجسٹ اور ناولیں پڑھ پڑھ کر، اخبارات میں دنیا بھر کی گندی گندی خبریں اورمُخَرِّبِ اَخلاق مضامین کا مطالعہ کر کر کے اور سڑکوں پر جابجا لگے ہوئے سائن بورڈز اور اخبارات کی بے حیائی سے بھر پور تصاویر دیکھ دیکھ کر ذہنیت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے شاید انہیں وُجوہات کی بنا پر


(۱) ………باحیا نوجوان، ص ۱۷
 (۲)………باحیا نوجوان، ص ۱۷