تو اِس نازک ترین دَور میں عورت کوہزار پردوں میں چُھپا دیا جائے تب بھی کم ہے!(۱)
٭☜مسلمانوں کی ترقّی میں پردہ نہیں درحقیقت بے پردَگی رُکاوٹ ہے۔(۲)
٭☜جو جسم کے پردے کا مُطْلَقاً انکار کرے اور کہے کہ صِرْف دل کا پردہ ہونا چاہیے، اُس کا ایمان جاتا رہا۔(۳)
٭☜پردہ وُہی کرے گی جس کادل اچّھا اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اطاعت کی طرف مائل ہو گا۔(۴)
٭☜افسوس! صدکروڑ افسوس! جوان لڑکی اب چادر اور چار دیواری سےنکل کر مخلوط تعلیم کی نُحُوست میں گرفتار،بوائے فرینڈ کے چکّر میں پھنس گئی، اسے جب تک چادر اور چار دیواری میں رہنے کی سعادت حاصِل تھی وہ شرمیلی تھی اور اب بھی جو چادر و چار دیواری میں ہوگی وہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّباحیا ہی ہوگی۔(۵)
(۱) ………پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۱۰۶
(۲) ………پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۱۵۲
(۳) ………پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۱۹۴
(۴) ………پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۱۹۵
(۵)………باحیا نوجوان، ص ۱۶