٭☜بے پردگی حَیا و غیرت کے خاتمے کا سَبَب ہے۔
٭☜بے پردگی نوجوان نسل کی تباہی کا بَہُت بڑا ذریعہ ہے۔
٭☜بے پردگی بسااَوقات خاندانوں میں پھوٹ کا باعِث بن جاتی ہے۔
٭☜بے پردگی آنکھوں کے زِنا کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
پردے کے متعلق امیر اہلسنت کی مختلف کتب سے ماخوذ چند مدنی پھول
٭☜افسوس! موجودہ دَور میں بھی زمانۂ جاہِلیَّت والی بے پردَگی پائی جارہی ہے۔ یقیناً جیسے اُس زمانہ میں پردہ ضَروری تھا وَیسا ہی اب بھی ہے ۔ (۱)
٭☜اِس گئے گزرے دَور میں جس میں پردے کا تصوُّر ہی مِٹتا جارہا ہے، مرد و عورَت کی آپَسی بے تکلُّفی اور بدنِگاہی کو مَعَاذَ اللہ عیب ہی نہیں سمجھا جا رہا ایسے نا مُساعِد حالات میں ہرحیادارو پردہ دار اسلامی بہن سمجھ سکتی ہے کہ اُس کو کتنی محتاط زندَگی گزارنی چاہئے۔(۲)
٭☜اب تو حالات دن بدن بگڑ تے جارہے ہیں، شرعی پردے کا تصوُّر ہی ختم ہوتا جارہا ہے سچ پوچھو تو حالت ایسی ہے کہ مُبالَغے کے ساتھ عرض کروں
(۱) ………پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۳
(۲)………پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۱۰۳