بے پردگی کی تباہ کاریاں
٭☜بے پردگی اللہ و رسول عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی ہے۔
٭☜بے پردگی ہلاکت خیز گناہِ کبیرہ ہے۔
٭☜بے پردگی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت سے دُوری اور لعنت کا سَبَب ہے۔
٭☜بے پردگی جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔
٭☜بے پردگی بروزِ قِیامَت اندھیرے کا باعِث ہے۔
٭☜بے پردگی نِفاق کی عَلامَت ہے۔
٭☜بے پردگی ایک بُرا کام ہے جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو پسند نہیں۔
٭☜بے پردگی مُعاشَرے میں فَحاشی کے پھیلاؤ کا ذریعہ ہے۔
٭☜بے پردگی رُسوائی کا باعِث بنتی ہے۔
٭☜بے پردگی شیطانی کام ہے۔
٭☜بے پردگی غیر مسلمانوں کی سازِش ہے۔
٭☜بے پردگی زمانَۂ جاہِلیَّت کی یاد تازہ کرتی ہے۔
٭☜بے پردگی فطرت کے برعکس ہے۔
٭☜بے پردگی میں انسانی تہذیب کی تَذْلِیل و تَنَزُّلی ہے۔
٭☜بے پردگی بے شُمار بُرائیوں کی اصل ہے۔