اوڑھنے کے قابِل نہ رہے،رُومال کے کام آوے، لہٰذا اس پر یہ اِعْتِراض نہیں کہ آپ نے یہ مال ضائع کیوں فرما دیا۔ مزید فرماتے ہیں: یہ ہے عملی تبلیغ اور بچیوں کی صحیح تربیّت و تعلیم اس دوپٹّہ سے سر کے بال چمک رہے تھے، سِتْر حاصِل نہ تھا اس لیے یہ عَمَل فرمایا۔(۱)
پردے کے بارے میں قرآن و سنت سے ماخوذ مدنی پھول اور بے پردگی کی تباہ کاریاں
پردے کے متعلق مدنی پھول
٭☜پردہ کرنے میں اَحْکامِ خدا و رسول کی اطاعت ہے۔
٭☜پردہ دلوں کی طہارت کا سَبَب ہے۔
٭☜پردہ عِفَّت و پاکدامنی کی نِشانی ہے۔
٭☜پردہ ایمان کی عَلامَت ہے۔
٭☜پردہ عَلامَتِ حَیا ہے۔
٭☜پردہ مُحافِظِ حَیا ہے۔
٭☜پردہ مُوجِبِ سِتْر ہے۔
٭☜پردہ غیرت کا تقاضا ہے۔
(۱) ………مراٰۃ المناجیح، لباس کا بیان، تیسری فصل، ۶/۱۲۴