Brailvi Books

صحابیات اور پردہ
31 - 55
 وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کے لیے دعا فرمادی ۔(۱)
پیاری پیاری اسلامی بہنو!پردے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب پردے کے بارے میں سوال جواب کا مُطالَعہ کیجئے۔اس میں پردے سے مُتَعَلِّق بے شُمار مَوضُوعَات پر مَعلُومَات کا ایک خزانہ آپ کے ہاتھ لگے گا۔ جیسا کہ عورت کا کس کس سے پردہ ہے؟ ، مرد و عورت کے سِتْر کی مِقدار کیا ہے؟،  عورت سسرال میں کس طرح پردہ کرے، گھر میں پردے کا ذہن کیسے بنائے ؟ حُصولِ تعلیم وغیرہ کے سلسلے میں پردے کے اِہتِمام کی صورت کیسے بنائی جائے؟ وغیرہ وغیرہ۔ چنانچہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے اس کتاب کو خرید فرما کر خود بھی پڑھئے اور خیرخواہی کی نِیَّت  سے دوسری اسلامی بہنوں کو بھی تحفۃًپیش کیجئے۔
پردے میں احتیاط کی مثالیں
پیاری پیاری اسلامی بہنو!پردے کے مذکورہ دَرَجات ہی نہیں بلکہ سَلَف صالحات بالخصوص صحابیات طیبات سے اس سلسلے میں کئی ایسی اِحتیاطیں بھی منقول ہیں جن پر بلاشبہ تاریخِ عالَم اَنگشت بَدَنْدَاں (حیران)ہے۔ چنانچہ اس حوالے سے ذیل میں دو۲ باتیں پیشِ خِدْمَت ہیں: 

(۱)  ………بخاری،کتاب المرضی،باب فضل من یصرع من الریح، ص١٤٣٣، حدیث:٥٦٥٢