Brailvi Books

صحابیات اور پردہ
18 - 55
 آیتِ مُبارَکہ نازِل ہوئی:
یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ قُلۡ لِّاَزْوَاجِکَ وَ بَنٰتِکَ وَ نِسَآءِ الْمُؤْمِنِیۡنَ یُدْنِیۡنَ عَلَیۡہِنَّ مِنۡ جَلَابِیۡبِہِنَّ ؕ (پ٢٢، الاحزاب:٥٩)ترجمۂ کنزُالایمان:اے نبی اپنی بیبیوں اور صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرما دو کہ اپنی چادروں کا ایک حصّہ اپنے منہ پر ڈالے رہیں۔
تو اَنصار کی خواتین  سیاہ چادر اَوڑھ کر گھروں سے نکلتیں ، ان کو  دُور سے دیکھ کر یوں لگتا  کہ ان کے سروں پر کوّے بیٹھے ہیں۔(۱)
گھر سے باہَر نکلنے کی احتیاطیں
پیاری پیاری اسلامی بہنو! معلوم ہوا اگر کسی وجہ سے گھر سے باہَر نکلنا پڑے اور شریعت بھی اس کی اِجازَت دیتی ہو تو گھر سے باہَر نکلتے وَقْت خوب خوب پردے کا اِہتِمام کر لیجئے۔ چنانچہ اس سلسلے میں اِسلامی بہنوں کو کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے؟ اس کے مُتَعَلّق دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ  400 صَفحات پر مشتمل کتاب پردے کے بارے میں سوال جواب صَفْحَہ42 پر شیخِ طریقت، اَمِیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک سوال کے جواب

(۱) ………ابو داود،کتاب اللباس،باب فی قوله يدنين عليهن …الخ، ص٦٤٥، حدیث : ٤١٠١، مفهوماً