Brailvi Books

صَحابیات اور عِشْقِ رَسول
55 - 62
عمر بھر ہارگلے سے نہ اتارا
غزوۂ خیبر میں رَسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے قبیلہ بنی غفّار کی ایک صَحابیہ کو اپنے دَسْتِ مُبارَک سے ایک ہار پہنایا تھا۔ وہ اس کی اتنی قَدْر کرتی تھیں کہ عمر بھر گلے سے جُدا نہ کیا اور جب اِنْتِقَال فرمانے لگیں تو وَصیَّت کی کہ ہار بھی ان کے ساتھ دَفْن کیا جائے۔1
سرکار کے پسینے سے صحابیات کی محبت 
خادِمِ رَسول حضرت سیِّدُنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حُضُور خا تمُ المُرسَلین،جنابِ صادِق واَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہمارے یہاں تشریف لائے اور قَیْلُوْلَہ فرمایا(یعنی دوپہر میں کچھ دیر آرام کیا)۔ حَالَتِ خواب میں جناب رِسَالَت مآب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو پسینہ آگیا، میری والدہ مُحتَرَمہ (حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا) نے ایک شیشی لی  اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا پسینہ مُبارَک اس میں ڈالنا شُروع کر دیا۔ جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بیدار ہوئے تو دَرْیَافْت فرمایا: اے اُمِّ سُلَیم! یہ کیا کر رہی ہو؟ انہوں نے عَرْض کی:یہ آپ کا پسینہ ہے ہم اس کو اپنی خوشبو میں ڈالتی ہیں اور یہ سب خوشبوؤں سے عُمْدَہ خوشبو ہے۔  ایک رِوایَت میں ہے کہ آپ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا نے عَرْض کی: یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہم اپنے بچوں کے لیے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 ……… مسند احمد، مسند النساء، حدیث امرأۃ من بنی غفار ،۱۱/۲۰۱، حدیث:۲۷۸۹۷: ملتقطاً