Brailvi Books

صَحابیات اور عِشْقِ رَسول
53 - 62
لیے جنّت کا وعدہ ہے۔1 حضرتِ سُـمَیَّہ بِنت خُبَّاطرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے مَظْلُومَانہ شَہادَت کے عِلاوہ اور بھی سختیاں جھیلی تھیں،مثلاً ان کو لوہے کی زِرہ پہنا کر سَخْت دھوپ میں کھڑا کر دیا جاتا تاکہ دھوپ کی گرمی سے لوہا تپنے لگے۔ یہاں تک کہ انہوں نے سب سے بڑے دُشْمَنِ اِسلام ابو جہل کے ہاتھوں شَہادَت کو قُبول کر لیا مگر اِسلام سے منہ نہ موڑا۔2 
نویں علامت: تبرکات مقدسہ کی تعظیم
جن چیزوں اور لوگوں کو سرورِ کائنات ، فَخْرِ مَوجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے نِسْبَت و تعلّق حاصِل ہے ان سب سے مَحبَّت کی جائے اور ان کا اَدَب واِحْتِرام مَلْحُوظِ خاطِر رکھا جائے۔ یعنی صَحابہ کِرام، اَزْوَاجِ مُطَہِّرَات،اَہْلِ بَیْت اَطْہَار رِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن،شہر مدینہ،قَبْرِ اَنْوَر،مَسْجِد نبوی، آپ کے آثارِ شریفہ ومَشَاہِدِ مُقَدِّسَہ، قرآن مجید و احادیث مُبارَکہ وغیرہ  سب کی تعظیم و توقیر اور ان کا اَدَب و اِحْتِرام کیا جائے۔3جیسا کہ ایک صَحابیہ حضرت سَیِّدَتُنا کَبْشَہ اَنصاریہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہا کے گھر خا تمُ المُرسَلین، جنابِ صادِق واَمین صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم تشریف لے گئے اور آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کے ہاں مَوجُود
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 ……… الاصابة ، کتاب النساء، حرف السین ، ۱۱۳۴۲-سميه بنت خباط ،۸ / ۲۰۹
2 ……… اسد الغابة،حرف السین ، ۷۰۲۱-سمیه ام عمار،۷/۱۵۳ 
3 ……… سیرت مصطفیٰ، ص ۸۳۶