Brailvi Books

صَحابیات اور عِشْقِ رَسول
31 - 62
 تم میں سے کسی نے اسے نہیں روکا۔ یہ سن کر فوراً آلِ عامِر کے تین۳ آدمی اُٹھے اور  قبیلہ بُحیرہ کے تین۳آدمیوں کو پکڑ کر ان کی خوب دُرْگَت بنائی حالانکہ یہ ابھی تک مسلمان بھی نہ ہوئے تھے مگر انہوں نے تَحَفُّظِ عَظَمَتِ رَسول پر جس جرأت کا مُظاہَرہ کیا تھا اس پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خوش ہو کر انہیں بَرَکت کی دُعا دی تو ان کے دِلوں میں عِشْقِ مُصطفےٰ کی وہ شَمْع فَروزاں ہوئی کہ اِسلام قبول کر کے بعد میں ان سب نے حُرْمَتِ رَسول کی پاسبانی کرتے ہوئے اپنی جانیں اپنے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر قربان کر دیں۔1
]6[ مَدحِ رسول
مَحْبُوبِ ربِّ داور، شفیعِ روزِ مَحشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ہر اُمتی پر یہ بھی حَق ہے کہ وہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَدْح و ثَنا کا ہمیشہ اِعلان اور چَرْچَا کرتا رہے اور ان کے فضائل و کمالات کو عَلَی الْاِعْلَان بیان کرے ۔ 
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فضائل و مَحاسِن کا ذِکْرِ جمیل رَبُّ العالمین اور تمام انبیا و مرسلین عَلَیْہِمُ السَّلَام کا مُقَدَّس طریقہ ہے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے قرآن کریم کو اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَدْح و ثَنا کے مُـخْتَلِف رنگا رنگ پھولوں کا ایک حَسِین گلدستہ بنا کر نازِل فرمایا ہے اور
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 ……… اسد الغابة،حرف الضاد،۷۰۷۷-ضباعة بنت عامر،۷/ ۱۷۶ملخصاً