پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَحبَّت صِرف کامِل و اکمل اِیمان کی عَلامَت ہی نہیں بلکہ ہر امتی پر رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا یہ حَق بھی ہے کہ وہ سارے جَہان سے بڑھ کر آپ سے مَحبَّت رکھے اور ساری دنیا کو آپ کی مَحبَّت پر قربان کر دے ۔
محمد کی مَحبَّت دینِ حق کی شرطِ اوّل ہے
اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے
محمد کی مَحبَّت ہے سند آزاد ہونے کی
خُدا کے دامَنِ توحید میں آباد ہونے کی1
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سرکار کی تکلیف برداشت نہ ہوتی
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!صحابیات طیبات رَضِیَ اللّٰہ تعالٰی عَنْہُنَّ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحْبُوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے جس قَدْر مَحبَّت کرتی تھیں، اس کی مِثالیں شُمار سے باہَر ہیں۔ یہاں صِرف چند مِثالیں ہی ذِکْر کی جارہی ہیں۔ یاد رکھئے! سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو پہنچنے والی کسی بھی قسم کی جسمانی تکلیف پر صَحابیات طیبات رضی اللّٰہ تعالٰی عَنْہُنَّ اس طرح بے قرار ہو جاتیں گویا یہ تکلیف انہیں پہنچی ہو۔چنانچہ،
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
……… صحابہ کرام کا عشق رسول، ص۲۲