Brailvi Books

روحانی منظر
9 - 32
سے باہر نکل گئی ، جس سے مجھے کافی سکون محسوس ہونے لگا ، چونکہ فجر کا وقت تھا ، میں نے وضو کیا اور مسجد کی طرف چل دیا ، آج تقریباً 8دن کے بعد مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کا موقع ملا، اس روحانی خواب کے بعد میرا درد کافور ہوگیا اور میں چین وسکون کی کیفیت سے مسرور ہوا ، دودن کے بعد جب میں نے الٹراساؤنڈ کروایا تو رپوٹ میں آیا کہ آپ کے گردے کی چاروں پتھریاں نکل چکی ہیں اس وقت گرودں میں کوئی پتھری نہیں ہے ، میں یہ خوشخبری سن کر خوشی سے جھوم اُٹھا ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم بیان بالکل ٹھیک ہوں ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے مذکورہ اسلامی بھائی پر کیسا کرم ہوا ، خواب میں دیدارِ مصطفٰے نصیب ہوا جسکی برکت سے انہیں مکمل درد سے نجات مل گئی،یادرکھیے! دنیا ایک امتحان گاہ ہے ، جس میں بندے کو صحت وبیماری سے بھی آزمایا جاتا ہے ، لہٰذا صحت کی حالت میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور بیماری کی صورت میں گلہ شکوہ کرنے کے بجائے صبر کا دامن تھام کر بے شمار اجروثواب کا حقدار بننا چاہئے، صبر کرنا مومن کی پہچان ہے، صبر کرنے والے صدیقین کے ساتھ اُٹھائے جائیں گے۔ چنانچہ، 
	مکّی مَدَنی سلطان، سرورِ ذیشان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمانصار کے