اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمارہے تھے جس کے مناظر براہ راست نشر کیے جارہے تھے ، میں بغور ٹی وی اسکرین پر ان مناظر کو دیکھنے لگا کہ اچانک میری نظر مدنی انعامات کے ذمہ داراسلامی بھائی پر پڑی جو باپاجان کے قریب ہی بیٹھے ہوئے تھے ، میں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے فوراً موبائل اُٹھایا اور باپاجان کی بارگاہ میں درد سے شفایابی کی دعا کے لیے ایک میسج لکھا اور ان اسلامی بھائی کے نمبر پر سینڈ کردیا، انہوں نے جب میسج پڑھا تو ایک پرچی پر دعا کی درخواست لکھ کر وہاں قریب ہی موجود ایک بکس میں ڈال دی ، میں بھی گھر میں بیٹھ کر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی خدمت میں استغاثہ پیش کرتارہا،باپاجان کے دیدار کی برکت سے مجھے قرار نصیب ہوا اور میں نیند کی آغوش میں پہنچ گیا،سر کی آنکھیں کیا بند ہوئیں میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی، میرے نصیب کی معراج ہوگئی، خواب میں میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتشریف لا ئے اور میں دیدار سے مشرف ہوگیا، ا بھی میں حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نورانی جلووں میں گم تھا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ کوئی میرے بازوں کو حرکت دے رہا ہے جب میری آنکھیں کھلی، تو میرے پاس کوئی نہیں تھا ، اسی دوران مجھے پیشاب کی سخت حاجت محسوس ہوئی، میں فوراً اُٹھا اور پیشاب کیا تویہ دیکھ کر میری خوشی کی انتہا نہ رہی کہ پیشاب کرتے وقت ایک بڑی پتھری گردے