نصیب ہوجائے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت ِاسلامی کے مشکبار مدنی ماحول کی برکت سے بارہا اسلامی بھائیوں پر ایسا کرم ہوتا ہے کہ خواب میں آقا صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی زیارت نصیب ہوجاتی ہے ۔
کچھ ایسا کردے مرے کرد گار آنکھوں میں
ہمیشہ نقش رہے روئے یار آنکھوں میں
انہیں نہ دیکھا تو کس کام کی ہیں یہ آنکھیں
کہ دیکھنے کی ہے ساری بہار آنکھوں میں
یاد رکھئے! بسا اوقات شیطان بھی خواب میں کسی انسان کی شکل میں آجاتاہے ، لیکن جس نے خواب میں رسول اکرم ، نورمجسمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا دیدار کیا اس نے آپ ہی کی زیارت کی کیونکہ آپصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی صورت مبارکہ میں شیطان نہیں آسکتا۔چنانچہ ،
سرکار عالی وقار مدینے کے تاجدارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ رحمت نشان ہے:وَمَنْ رَآنِی فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِی فَإِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَمَثَّلُ فِی صُورَتِییعنی جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت اختیار نہیں کرسکتا۔(بخاری،کتاب الادب، من سمی باسماء الانبیاء،۴/۱۵۴،حدیث: ۶۱۹۷)