امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اشکباری کرتے ہوئے مدنی آقا صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بارگاہ میں استغاثہ پیش کرنے لگے، آپصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے شفقت فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا:اے الیاس کیوں رو رہے ہو؟ فیضان مدینہ ہمارا ہے۔
اس خواب کے چنددن بعداللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے فضل اور سرکارمدینہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے کرم سے فیضانِ مدینہ (گجرانوالہ ) کا فیصلہ دعوتِ اسلامی کے حق میں ہوگیا۔ اس ایمان افروز خواب کی برکت سے دعوتِ اسلامی کی محبت وعقیدت دل میں مزید گھر کر گئی۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھاآپ نے مذکورہ نوجوان پر کیسا کرم ہوا ، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے جہاں ان کے دل میں فکرِ آخرت کی شمع فروزاں ہوئی وہیں سرکار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا دیدار نصیب ہوگیا، یقینا نبی ِپاک صاحب لولاک صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی معراج دیدار کبریاعَزَّ وَجَلَّہے، اور ایک عاشقِ رسول کی معراج دیدارِ مصطفٰے ہے جوکہ نزولِ رحمت کا سبب ہے، وہ کونسا مسلمان ہے کہ جس کے دل میں پیارے پیارے آقا مدینے والے مصطفیصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے دیدار کی تمنا کا چراغ روشن نہ ہو، یقینا ہر عاشقِ رسول کی دلی آرزو ہوتی ہے کہ بس خواب میں دیدارِ مصطفے