Brailvi Books

روحانی منظر
29 - 32
 تسبیح پڑھے : ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَر‘‘پھر اَعُوْذُ بِاللّٰہ ِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْماور بِسْمِ اللّٰہ الرَحْمٰنِ الرَّحِیْم سورہ ٔ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھ کر رکوع سے پہلے دس بار یہی تسبیح پڑھے پھر رکوع کرے اور رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم تین مرتبہ پڑھ پھر دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھے پھر رکوع سے سر اٹھائے اور سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ اوراَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَ لَکَ الْحَمْدُپڑھ کر کھڑے کھڑے دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھے پھر سجدہ میں جائے اور تین مرتبہسُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی پڑھ کر پھر دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھے پھر سجدہ سے سر اٹھائے اور دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھ کر دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھے پھر دوسرے سجدہ میں جائے سبُحْاَنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی اور تین مرتبہ پڑھے پھر اس کے بعد یہی تسبیح دس مرتبہ پڑھے اسی طرح چار رکعت پڑھے اور خیال رہے کہ کھڑے ہونے کی حالت میں سورۂ فاتحہ سے پہلے پندرہ مرتبہ اور باقی سب جگہ یہ تسبیح دس دس بار پڑھے یوں ہر رکعت میں 75مرتبہ تسبیح پڑھی جائے گی اور چار رکعتوں میں تسبیح کی گنتی تین سومرتبہ ہوگی۔(بہار شریعت،حصہ۴،ص۳۳)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}	شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۱صفرالمظفر۱۴۳۷؁ھ بمطابق24 نومبر 2015 ؁ء