Brailvi Books

روحانی منظر
28 - 32
 میں نے مدنی قافلے کے دیگر اسلامی بھائیوں کے سامنے بیان کیا تو ان کے چہرے بھی خوشی سے کھل اُٹھے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں جہاں فرائض وواجبات کی پابندی کا مدنی ذہن دیا جاتا ہے وہیں نوافل کی عظمتوں اور برکتوں سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے ، صَلٰوۃُ التَسْبِیح بڑی ہی فضیلت والی نفل  نماز ہے،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ’’مدنی پنج سورہ‘‘صفحہ 278 تا 279پرہے ۔ 
	اس نماز کا بے انتہا ثواب ہے، رسول بے مثال ، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنے چچا حضرتِ سیدنا عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے فرمایا اے میرے چچا!اگر ہوسکے تو صَلٰوۃُ التَسْبِیح ہرروز ایک بار پڑھئے اور اگر روزانہ نہ ہوسکے تو ہر جمعہ کو ایک بار پڑھ لیجئے اور یہ بھی نہ ہوسکے تو ہر مہینے میں ایک بار اور یہ بھی نہ ہوسکے تو سال میں ایک بار اور یہ بھی نہ ہوسکے تو عمر میں ایک بار ۔(ابوداؤد،کتاب التطوع، باب صلاۃالتسبیح،۲/۴۵،حدیث:۱۲۹۷)
صلوٰ ۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ
	اس نماز کی ترکیب یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ کے بعد ثنا پڑھے پھر پندرہ مرتبہ یہ