{7}جنتی پھل
باب المدینہ (کراچی ) کے علاقے منگو پیر کے رہائشی اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا مفہوم ہے کہ مؤذن کی انفرادی کوشش سے ایک ماہ کے اعتکاف کے لیے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں حاضر ہوگیا، جہاں میری زندگی میں مدنی بہار آگئی، عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے عشقِ رسول میں تڑپنے کی سعادت ملی اور زیارتِ سرکار کاایساشوق دل میں پیدا ہوا کہ میں اپنی دعاؤ ں میں بارگاہ الٰہی سے زیارتِ مصطفٰے کی سعادت طلب کرنے لگا، مگر دورانِ اعتکاف زیارت سے مشرف ہونے سے محروم رہا، اعتکاف کے بعد میں 3دن کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا، راہِ خدا میں بھی زیارتِ سرکار کی دعا مانگتا رہا، دوسرے دن جب لوگ نماز عشا پڑھ کر گھروں کو جا چکے رات نے دنیا پر اپنی سیاہی کی چادر پھیلادی، لوگ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے لگے تو میں نیصلاۃ التسبیح کی نماز ادا کرنے کی نیّت سے سوگیا، کرم ہوگیا، میری دلی تمنا پوری ہوئی، مجھے سرکارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی خواب میں زیارت کا شرف مل گیا، کیا دیکھتا ہوں کہ آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی خدمت میں غوث پاک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اور امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مدنی قافلے والے حاضر ہیں ، آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا :آؤ جنت