دست بستہ کھڑے ہیں ، دریں اثنا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لبہائے مبارکہ کو جنبش ہوئی، رحمت کے پھول جھڑنے لگے الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے کہ تم ہمیشہ غوث پاک(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ )، اعلیٰ حضرت (عَلَیْہِ الرَّحْمَۃ) اور امیر اہلسنت( دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ)کے دامن سے وابستہ رہنا، خواب کا یہ روحانی منظر دیکھ کر میری آنکھ کھل گئی۔
ایک دن میں نے یہ ایمان افروزخواب ایک غیرمسلم کو اس نیت سے سنایا کہ کیا بعید خواب سن کر یہ دولتِ اسلام سے مالا مال ہوجائے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّمیری تمنا پوری ہوئی اور وہ کافرایمان افروز خواب سن کر اس قدر متأثر ہوا کہ کفر کی تاریکیوں سے نکل کر گلشنِ اسلام میں داخل ہوگیا، خواب کی حیرت انگیز مدنی بہار دیکھ کر میں بھی عمل کے جذبے سے سرشار ہوگیا، چہرے پر داڑھی شریف اور سرپر سبزسبز عمامہ شریف کا تاج سجاکر دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا، جس کی برکت سے میرے سب اہل خانہ بھی دامنِ عطار سے وابستہ ہوگئے، تادم تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّمیں ایک ماہ کے سنتوں بھرے اعتکاف کی برکتوں سے مالامال ہورہا ہوں ،اور علمِ دین کے پھولوں سے دل کے گلدستے کو سجانے کی غرض سے درس نظامی کورس کرنے کی خواہش دل میں موجزن ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سُبْحَانَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دیکھا آپ نے کہ مذکورہ