Brailvi Books

روحانی منظر
22 - 32
 ترغیب دلائی، ان کا محبت بھراانداز میرے دل میں اتر گیا، یوں رفتہ رفتہ مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے اُنسیت ہوگئی۔ 
	ایک بار جب مجھے سنتوں بھرے اجتماع میں جانے کی سعادت ملی تو وہاں کے روح پر منظر اور اجتماع میں ہونے والے بیان سے میں اس قدر متاثر ہوا کہ ترغیب دلانے پر میں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لیے آمادہ ہوگیا، مدنی قافلے کی برکتوں کے کیا کہنے کہ مجھے دوران مدنی قافلہ جہاں خوفِ خدا اور عشقِ مصطفے کی نعمت سے سرشار عاشقانِ رسول کی رفاقت ملی وہیں سیکھنے سیکھانے کے حلقوں میں علم دین کی سنہری موتیوں سے دامن بھرنے کاموقع ملا، نمازوں کی پابندی کا جزبہ دل میں موجزن ہوا، درود وسلام پڑھنے کی سعادت ملی، اسلامی بھائیوں کے اخلاق بہت اچھے لگے، مدنی قافلے میں دن بڑے ہی سہانے گزر رہے تھے کہ ایک دن فجرکے بعد اوراد ووظائف سے فارغ ہونے کے بعد جب میں جدول کے مطابق سویاتو میری قسمت کا ستارا چمک اُٹھا ، ایک روح پرور منظر میری آنکھوں کے سامنے آگیا، کیا دیکھتا ہوں کہ ایک مقا م پر آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف فرماہیں اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت بابرکت میں سیّدُنا حضرت ابوبکر صدیقرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ موجود ہیں ، قریب ہی امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور حاجی مشتاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الرَّزَّاق