شیطان سے بچنے اور اس پر غالب آنے والے جو اعمال بیان کیے گئے ان پر عمل کرنا چاہیے۔ چنانچہ،
نبی کریم، رؤف رحیم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اچھی بات کے علاوہ اپنی زبان کو روکے رکھو اس طرح تم شیطان پر غالب آجاؤگے۔‘‘(الترغیب والترھیب ،کتاب الادب وغیرہ، باب الترغیب فی الصمت ...الخ، ۳/۳۴۱،حدیث:۲۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{6}خواب کی برکت سے قبولِ اسلام
مٹھیاں (کھاریاں ، ضلع گجرات ، پنجاب پاکستان )کے مقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا لب لباب پیشِ خدمت ہے، دعوت اسلامی کی سنّتوں بھری مشکبار فضاؤں میں داخل ہونے سے قبل غفلتوں کی وادیوں میں کھویا ہوا تھا، نت نئے فیشن کرنا، نماز ترک کرنامیری عادت بد بن چکی تھی، اچھے ماحول سے دوری کی وجہ سے پیرِکامل کا دامن تھامنے سے بھی محروم تھا، میری زندگی میں عمل کی بہار یوں آئی کہ ایک دن میں کسی کام سے دکان پر جارہا تھا،راستے میں میری ملاقات دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ باریش اسلامی بھائی سے ہوگئی، جنہوں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے مجھ پر انفرادی کوشش کی، نماز پڑھنے کی