Brailvi Books

روحانی منظر
20 - 32
دیکھتا ہوں کہ سامنے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف ہیں ، میں فوراً  آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں حاضر ہوا اور دستہ بستہ عرض کرنے لگا :یارسول اللّٰہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّممجھے اس وحشت سے نجات دلوائیے، آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا:میرے ساتھ زمین کے اندر چلو، جب میں زمین کے اندر پہنچا تووہاں بہت سے خوش نصیبوں کو موجود پایا جن کے سروں پر سبز سبز عمامے شریف کا تاج سجا ہواتھا۔مجھے خواب میں بتایا گیا کہ یہ نجات یافتہ ہیں ، پھر میری آنکھ کھل گئی، اس خواب کی برکت سے شیطانی خیالات کا قلع قمع ہوگیا، دل تذبذب کے بھنور سے باہر نکلا اور میں دعوتِ اسلامی کا شیدائی بن گیا۔ اچھے ماحول سے فیض یاب ہونے کے لیے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیطان بڑا عیار ومکار ہے، انسان کا کھلا دشمن ہے ، راہ حق سے بھٹکانا اور اپنے وساوس کا شکار کرنا اس کاکام ہے ، یہ قطعاً نہیں چاہتا کہ بندہ صراطِ مستقیم پر گامزن ہوجائے، اس لیے عقائد حقہ کے حوالے سے وساوس میں مبتلا کرنے کی مذموم سعی کرتا اور برے عقائد کو آراستہ کرکے دکھاتا ہے ، لہٰذا ہرایک مسلمان کواللّٰہ عَزَّوَجَلَّسے اس کے ہتھکنڈوں سے بچنے کی طاقت طلب کرنی چاہیے، اور ایمان کی سلامتی کی فکر کرتے ہوئے سنّتوں پر عمل کرکے آخرت میں انعاماتِ خداوندی کا حقدار بننے کا سامان کرنا چاہیے، احادیث کریمہ میں