رہنے لگا، میرے ایک بھائی جوکہ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہیں ، عطاری بھی ہیں ، عقائد کے حوالے سے ان سے اکثر بحث ومباحثہ جاری رہتا، وہ مجھے سمجھاتے،عقائد حقہ کے بارے میں بتاتے، مگر میں وساوس کے جال سے آزاد نہ ہوپاتا ، ایک دن بھائی نے مجھ سے کہااللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں دعا کرو کہ وہ تمہیں شیطانی وساس سے چھٹکارا عطا فرمائے اور راہ ِحق واضح فرمائے ، چنانچہ ان کی ترغیب پر میں نے دعا مانگنا اپنا معمول بنالیا، ایک رات جب سر کی آنکھیں بند ہوئیں تو دل کی آنکھیں روشن ہوگئیں ، کیا دیکھتا ہوں کہ طوفانی بارش برس رہی ہے ، جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ، چہار سو نفسی نفسی کا عالم ہے ، لوگ کہہ رہے کہ قیامت آنے والی ہے ، میں بھی ان ہوش ربا مناظر کو دیکھ کر زاروقطار رورہا ہوں ، اور میری زبان پر درود وسلام اور اَلْمَدَدْ یارسول اللّٰہ، اَلْمَدَدْ یارسول اللّٰہ (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) دریں اثنا کیا دیکھتاہوں کہ ایک راستہ ہے جو زمین کے اندر جا رہا ہے، جولوگ اس میں داخل ہورہے ہیں وہ انتہائی خوش وخرم ہیں ، جبکہ جو لوگ زمین کے اوپر ہیں وہ پریشانی وحیرانی کا شکار ہیں ، خواب میں مجھے بتایا گیا کہ جو خوش نصیب زمین کے اندر ہیں وہ اہل حق اور بخشے ہوئے ہیں ، میرے دل میں بھی ان خوش نصیبوں کے پاس جانے کی خواہش پیدا ہوئی ، تاکہ طوفانی بارش اور ہرطرف پھیلی ہوئی وحشت سے نجات پاؤں ، میری قسمت جاگ اُٹھی ، کیا