فرماتے ہیں کہ مذکورہ اسلامی بھائی کوخواب میں آکر دعوتِ اسلامی والوں کے حوالے کردیا آپ سے بھی مدنی التجاء ہے کہ آگر آپ مدنی ماحول سے وابستہ نہیں ہے تو ہاتھوں ہاتھ وابستہ ہو کر خوب خوب برکتیں حاصل کیجیے، دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی برکت سے جہاں دعائیں ، سنّتیں اور نماز کے مسائل سیکھنے کو ملتے ہیں وہیں درست عقائد کا علم ہوتا ہے اور بد مذہبوں سے بچنے کا مدنی ذہن بنتا ہے ، یادرکھیے ! بدمذہب کی دوستی ایمان کے لیے زہر قاتل ہے ، بعض لوگ اسی دوستی کی نحوست کے سبب راہ حق سے بھٹک جاتے اور بدعقیدگی کے دلدل میں دھنس جاتے ہیں ۔ لہٰذا عافیت ان سے دور رہنے ہی میں ہے ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5}خوش بخت لوگ
ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلا صہ ہے، یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں یونیورسٹی (سندھ) کا اسٹوڈنٹ تھا ، اس دوران مجھے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع کی حاضری کا شرف ملا ، جس کی برکت سے میں عطاری بھی بن گیا، شیطان کو یہ کب گوار ا تھا لہٰذا اس نے مجھے وساوس کا شکار کردیا کہ فلاں بد مذہب راہ حق پر ہیں ، ان شیطانی وساوس کی وجہ سے میں بہت پریشان