سوگئے ، ان کی قسمت جاگ اُٹھی، کیادیکھتے ہیں کہ علاقے کی جامع مسجد خضرا کے ممبر پر آقائے دوعالمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمتشریف فرماہیں اور آپصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے قدموں میں دو اسلامی بھائی سبز سبز عمامے کا تاج سجائے ہوئے بیٹھے ہیں ،اوریہ دستہ بستہ خدمت میں کھڑے رور ہے ہیں ، کرم ہوگیا ، حضور اکرمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ان کی طرف نظر رحمت فرمائی اور ارشاد فرمایا جسکا مفہوم کچھ یوں ہے کہ میں نے تمہیں ان دعوتِ اسلامی والوں کے حوالے کیا، پھر آقا صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم تشریف لے جانے لگے ، توانہوں نے روتے ہوئے عرض کی: یارسول اللّٰہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم مزید برکتیں عطا فرمائیے، میری عرض سن کر آپ نے تبسم فرمایا، پھر میری آنکھیں کھل گئی، رونے کی وجہ سے تکیہ گیلاہوچکاتھا،یوں اس ایمان افروز خواب کی برکت سے ان پر حق واضح ہوگیا اور انہوں نے بد عقیدہ لوگوں سے ناطہ توڑ لیا اور مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول سے تعلق جوڑ لیا۔
اللّٰہکرم ایسا کرے تجھ پے جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سُبْحَانَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّدیکھاآپ نے کہ حضور اکرم نبی مکرمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمدعوتِ اسلامی والوں پر کتناکرم