اسلامی بھائی کا بیان ہے: میرا ایک دوست جو تادم بیان نیول کالونی (کراچی) میں مقیم ہیں ، جن کا تعلق ایک سنّی گھرانے سے ہے مگر بدقسمتی سے ان کے ماموں بدعقیدہ تھے، ایک بار وہ ماموں کے بہکاوے میں آکر بدمذہبوں کے جلسے میں پہنچ گئے ، جس کی نحوست سے وہ ان کی صحبت میں اُٹھنے بیٹھنے لگے ، اعتکاف بھی ان کے ساتھ کیا ، ہمارے علاقے کے ایک اسلامی بھائی نے ان سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدینۃ الاولیا ملتان شریف میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی ، یوں وہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے لیے آمادہ ہوگے، اور شرکت کی سعادت بھی حاصل کرلی ، اجتماع سے واپسی آنے کے بعد مبلغ دعوتِ اسلامی کی ترغیب پر10روزہ اجتماعی اعتکاف کیا، جہاں انہیں دعوتِ اسلامی والوں کے اخلاق وکردار بہت اچھے لگے، سنتوں بھرے اعتکاف میں علمِ دین حاصل کرنے کا موقع ہاتھ آیا، اعتکاف مکمل کرنے کے بعد عید منانے کیلئے جب وہ اپنے ماموں کے گھر گئے تو بدمذہب رشتے داروں نے انہیں اس قدر تنگ کیا کہ وہ اشکبار ہوگئے اور دل برداشتہ ہوکر گھر لوٹ آئے اور پرنم آنکھوں سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی پاک بارگاہ میں فریاد کرنے لگے کہ اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّمجھے خواب میں اپنے حبیبصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا دیدار عطا فرمااور مجھ پر حق واضح فرما ، وہ روتے ہوئے