پڑھتا رہے گا اُس کی ہر ہر نَماز کا آپ کو بھی ثواب ملتا رہے گا۔عُمومًا عشا کے بعدکم و بیش 40مِنَٹ چلنے والے دعوتِ اسلامی کے مدرَسۃُ المدینہ(بالِغان)میں داخِلہ لے لیجئے،اِس میں خود بھی قراٰنِ کریم سیکھئے اور دوسروں کو بھی سکھایئے۔ آپ سے سیکھنے والا جب جب تِلاوت کرے گا آپ کو بھی اُس کی تِلاوت کا ثواب ملتا رہے گا۔ آپ بھی سنّتوں پر عمل کیجئے اور دوسروں کو بھی عمل پر آمادہ کیجئے۔ اگر آپ نے کسی کو ایک سنَّت سکھا دی تو اب وہ جب جب اُس سنَّت پرعمل کرے گا آپ کو بھی اُس سنَّت پر عمل کرنے والے کی طرح ثواب ملتا رہے گا۔عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت اور مَدَنی قافِلوں میں سنّتوں بھرے سفرکے ذَرِیعے اپنی اور دوسروں کی اصلاح کی زور دارمُہم چلا کر مسلمانوں کو نیک بنانے کی مشین بن جایئے، اِنْ شَاءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ثواب کا انبار لگ جائے گا اوردونوں جہانوں میں بیڑا پار ہو جائے گا۔
تیرے کرم سے اے کریم!مجھے کون سی شے ملی نہیں
جھولی ہی میری تنگ ہے تیرے یہاں کمی نہیں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4}قسمت جاگ اٹھی
باب المدینہ(کراچی) کے علاقے آگرہ تاج کالونی لیاری کے