درس وبیان سیکھنے اور مسلمانوں کو بدعقیدگی اور بدعملی سے بچانے کے لیے ہرماہ میں 3دن، ہر 12ماہ میں ایک ماہ اور پوری زندگی میں یکمشت 12ماہ کے مدنی قافلے میں شرکت کے پابند بن جائیے اور اپنی قبر وآخرت کو روشن کرنے کیلئے خوب خوب نیکیوں کا ذخیرہ کیجیے ۔نیکی کی دعوت دینے والوں کے بھی کیا خوف فضائل ہیں ۔ چنانچہ،
سیِّدُ الْمُرسَلین، جنابِ رَحمۃٌ لِّلْعٰلمِینصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے:جو ہدایت کی طرف بلائے اُس کو تمام عامِلین(یعنی عمل کرنے والوں )کی طرح ثواب ملے گا اور اس سے اُن(عمل کرنے والوں ) کے اپنے ثواب سے کچھ کم نہ ہوگا۔اور جو گمراہی کی طرف بُلائے تو اُس پر تمام پیروی کرنے والے گمراہوں کے برابر گناہ ہو گا اور یہ ان کے گناہوں سے کچھ کم نہ کرے گا۔(مُسلِم،کتاب العلم،باب من سن سنّۃحسنۃ۔۔۔الخ،ص،۱۴۳۸،حدیث:۲۶۷۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نیکیوں کے حریص بن جایئے،دوسروں کو نَماز ی بنانے کی مُہم تیز سے تیز تر کر دیجئے،جب بھی نَمازِ باجماعت کیلئے سُوئے مسجِد جانے لگیں ، دوسروں کو ترغیب دیکر ساتھ لیتے جایئے،جنہیں نَماز نہیں آتی اُنہیں نَماز سکھایئے۔ اگر آپ کے سبب ایک بھی نَمازی بن گیا تو جب تک وہ نَمازیں