قریب حاضر ہونے کا حکم فرمایا، ہم سب اسلامی بھائی تیزی کے ساتھ سرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت پیش ہونے کے لیے آگے بڑھے جوں جوں ہم قریب ہو رہے تھے، کیفیت بدلتی جارہی تھی، دل خوشی سے جھوم رہا تھا ، آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں پہنچ کر ہم سب آپ کے دامن سے لپٹ گے، ابھی میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجلوؤں میں گم تھاکہ اچانک میری آنکھ کھل گئی ، اس ایمان افروز خواب کے بعد دل پر ایک عجب سکون کی کیفیت طاری ہوگئی ۔ تادمِ تحریر مجلس مدنی کام برائے اسلامی بہنیں کے رکن کے طور پر مدنی کاموں میں مصروف ہوں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سُبْحَانَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّدیکھا آپ نے کہ اسلامی بھائی کو مدنی قافلے کی برکت سے حضوراکرمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کادیدار نصیب ہوگیا، لہٰذا دل کو خوفِ خدا اور عشقِ مصطفے سے روشن کرنے ، دعائیں ، سنّتیں ، طہارت ، وضو، غسل ، نماز جنازہ اور نماز کا طریقہ سیکھنے ، مخارج سے قراٰن پاک کی تعلیم حاصل کرنے، اچھے اخلاق وکردار اپنانے اور برے عادتوں سے بچنے ، مرض عصیاں سے چھٹکارا پانے ، اچھی صحبت کی برکت سے فیضِ یاب ہونے، درود وسلام پڑھنے کی عادت بنانے، نیکی کی دعوت کی عظیم فضیلت پانے،