مدنی قافلہ ایک دن اچانک بہت ہی عمدہ خوشبو نے مدنی قافلے والوں کے مسام دماغ کو معطر کردیا، حیرت کی بات یہ تھی کہ ہم میں سے کسی نے بھی ایسی خوشبو استعمال نہیں کی تھی، ابھی ہم حیرت کے بھنور سے نہیں نکلے تھے کہ وہ خوشبوآنا موقوف ہوگئی ، دودن بعد پھر اسی مہکی مہکی خوشبو نے فضا کو معطر کردیا ، اور ہمیں حیرت زدہ کردیا ، دوسرے دن بھی چند منٹ کے بعد خوشبو آنا بند ہوگئی، پھر اس طرح سلسلہ چلتا رہا دودن بعد یاتین دن بعد وہ خوشبو محسوس ہوتی، جس سے دل میں ایک عجب خوشی داخل ہوتی ۔ ایک ماہ کے مدنی قافلے سے جب میں واپس لوٹا تو میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوچکا تھا ۔نیکی کرنے کا جذبہ دل میں موجزن تھا، ٹی وی کی نحوست سے بچنے کا ذہن بن چکاتھا، کھیل کو د کی عادت رُخصت ہوچکی تھی اور درود وسلام پڑھنا میرا معمول بن چکا تھا، دل میں ایک عجب روحانیت محسوس کررہاتھا۔
چند دنوں کے بعد ایک رات جب میں سویاتو خوابوں کی دنیا میں پہنچ گیا، ایک بہت ہی پیارا اور ایمان افروزمنظر میری نظروں کے سامنے آگیا، کیا دیکھتا ہوں کہ پرنور فضاہے اور حضور اَکرَم،نورِ مُجَسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک مقام پر تشریف فرماہیں ، ہرطرف انوار کی بارش ہورہی ہے ، آپ نے میری طرف نظرِ کرم فرمائی اور دست رحمت سے مجھے اور شرکائے مدنی قافلہ کو اپنے