Brailvi Books

روحانی منظر
11 - 32
{3}شرکائے مدنی قافلہ پر کرم
	مرکزالاولیا (لاہور پنجاب پاکستان ) صدیق کالونی ٹمبر مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی کا بیان الفاظ کی کمی پیشی کے ساتھ پیش خدمت ہے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں دنیاوی موج ومستی میں گم رہتاتھا، میری غفلت کاعالم یہ تھا کہ قبر وآخرت کی تیاری کو فراموش کیے کھیل کود میں اپنا وقت برباد کرتا، ٹی وی اسکرین پر بے ہودہ مناظردیکھ کر نفس وشیطان کو خوش کرتا ، الغرض نیک ماحول سے دوری کے سبب نیکیوں کی حلاوت سے محروم اور گناہوں کی لذت سے مخمورتھا، جہنم کی طرف بڑھتی ہوئی میری زندگی کی گاڑی راہِ جنت پر اس طرح گامزن ہوئی کہ مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس کی برکت سے راہِ خدا کی برکتیں لوٹنے کی نیت کرلی اور جلد ہی اپنی نیت کو عملی جامہ پہنانے، نیک صحبت اختیارکرنے، فرض علوم حاصل کرنے اور سنتیں سیکھنے کے عظیم جذبے کے تحت ایک ماہ کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا، یکم رمضان المبارک کو ہمارا مدنی قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگیا، صحبت صالح کیا نصیب ہوئی زندگی میں مدنی بہار آگئی، دل کی کیفیت بدل گئی، مدنی حلقوں میں دعائیں ، سنّتیں اور طہارت ، وضو، غسل اور نماز کے اہم مسائل سیکھنے کا موقع ملا،دوران