Brailvi Books

راہِ سنت کامسافر
9 - 32
 نماز وں کی حفاظت شروع کردی،اس کے علاوہ فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے سے بھی تائب ہوگیا، کرم بالائے کرم یہ کہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں مرید ہوگیا ، تربیتی کورس کے بعد جب میں گھرلوٹا تو میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوچکاتھا، علاقے کی مسجد میں اذان دینے کی سعادت حصے میں آنے لگی،اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ بیان عالمی مدنی مرکز فیضانِ ِمدینہ باب المدینہ کراچی میں ہونے والے 30روزہ اجتماعی اعتکاف کی برکتوں سے اپنا خالی دامن بھرنے میں مشغول ہوں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّسے دعا ہے کہ مجھے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول میں استقامت عطافرمائے ۔میری اور میرے والدین اور بہن بھائیوں کی بے حساب مغفرت فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے تربیتی کورس کی برکت سے فلموں ڈراموں کا شائق کیسے تائب ہوا اور شاہراہِ سنّت کا مسافر بن گیا ، نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ علاقے کی مسجد میں اذان دینے کی سعادت پانے لگا ، احادیثِ مبارکہ میں اذان دینے والوں کی بھی کیاخوب فضیلت بیان فرمائی گئی ہے۔ چنانچہ،
	حضرتِ سیدنا عبد الرحمن بن ابی صَعْصَعَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ