{3}مقصدِ حیات مل گیا
ضلع لسبیلہ (بلوچستان) کے علاقے گوٹھ محمد علی کے رہائش پذیر اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے بد قسمتی سے میں نماز جیسی عظیم عبادت کی ادائیگی سے محروم تھا ، فلمیں ڈرامے دیکھنے، گانے باجے سننے کے فعلِ حرام کا مرتکب تھا ، مذاق مسخری کا عادی تھا، اس کے علاوہ متعدد گناہوں سے اپنا نامۂ اعمال سیاہ کررہاتھا۔ میری قسمت کا ستارہ چمکنے کا سبب یوں بنا کہ ہمارے محلے کی مسجد کے امام صاحب نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 63روزہ مدنی تربیتی کورس کی برکتوں سے مالامال ہونے کا مدنی ذہن دیا، خوش قسمتی سے میں نے امام صاحب کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ہامی بھرلی اور جلد ہی گھروالوں کو بتا کر سوئے مرشد نگر(باب المدینہ کراچی) روانہ ہوگیا، عالمی مدنی مرکز باب المدینہ کراچی پہنچ کر مدنی تربیتی کورس میں شامل ہوگیا اورعلمِ دین سیکھنے میں مشغول ہوگیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کورس کی برکت سے نماز ادا کرنے کا درست طریقہ، وضو کے آداب ، غسل کے مسائل ، نما زِ جنازہ ادا کرنے اور مردے کو کفن پہنانے کا طریقہ اور اس کے علاوہ متعددسنّتیں اور دعائیں سیکھنے کی سعادت حاصل کی۔تربیتی کورس کی برکت نمازوں میں سستی کرنے سے توبہ کی اور