چونکہ یہ نیکیوں بھرا مدنی کام ہے اس لیے شیطان قطعاً نہیں چاہے گا کہ درس ِ فیضانِ سنت دیا جائے اور اس کی برکت سے لوگ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہوکر سنّتوں بھری زندگی بسر کرنے میں کامیاب ہوجائیں ، اس لیے یہ ا سلامی بھائیوں کو درس دینے سے روکتا ہے۔ بسااوقات اس کے مکروفریب میں آکر بعض اسلامی بھائی درس دینا موقوف کردیتے ہیں ،یوں وہ نیکیوں سے محروم ہوجاتے ہیں لہٰذا وہ اسلامی بھائی جو پہلے درسِ فیضان ِسنّت دینے کی سعادت پاتے تھے مگر اب کسی وجہ سے اس سعادت سے محروم ہیں، ایک بار پھر ہمت کیجیے! اور اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی خوشنودی پانے کے لیے جلد سے جلد درسِ فیضانِ سنّت کا آغاز کر دیجئے! اپنے گھر میں بھی درس دینے کی ترکیب بنائیں ، مزید شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کے تحت مدنی قافلوں میں سفر بھی اختیار کیجئے۔ جو عاشقانِ رسول درسِ فیضانِ سنّت دیتے ہیں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ انہیں استقامت عطا فرمائے اور جو سستی کا شکار ہیں انہیں شیطان کے مکروفریب سے رہائی عطا فرمائے اور درس دینے کی سعادت عطافرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد