Brailvi Books

راہِ سنت کامسافر
6 - 32
شریف کا تاج دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ پہلے گھروالوں سے لڑائی جھگڑا کرنا میری عادتِ بد میں شامل تھا، مگر اب ہرایک سے محبت واخلاق سے پیش آنے لگا، علاقے کی مسجد میں درسِ فیضانِ سنّت دینا میرا معمول بن گیا ، مگر بدقسمتی سے کچھ عرصہ بعد میں نے نفس وشیطان کے بہکاوے میں آکر درس دینا موقوف کردیا، جب ذمہ دار اسلامی بھائی کو معلوم ہوا تو وہ میرے پاس تشریف لائے ، شفقت فرماتے ہوئے دوبارہ درس دینے کی ترغیب دلائی، ان کا پیار بھرا انداز دیکھ کر میں نے دوبارہ درسِ فیضانِ سنّت دینے کا عزم کرلیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  تادمِ بیان ذیلی مشاورت کاخادم (نگران) ہونے کی حیثیت سے سنّتیں پھیلانے میں مصروفِ عمل ہوں ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!درسِ فیضان سنّت دینا دعوتِ اسلامی کا ایک اہم مدنی کام ہے ، اس کی برکت سے لوگوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہورہا ہے ، دلوں میں خوفِ خدا اور عشقِ مصطفے کی شمع فروزاں ہورہی ہے ، درس دینے والا مبلغِ اسلامی بھائی کس قدر خوش نصیب ہے کہ اس کے درس دینے کی برکت سے اگر کوئی راہِ سنّت کا مسافربن گیا ، تو جب تک وہ نیک عمل کرتا رہے گا ، نمازیں پڑھتا رہے گا ، سنّتوں پر عمل کرتا رہے گا اور نیکی کی دعوت عام کرتا رہے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہٗ عَزَّوَجَلَّ درس دینے والے خوش نصیب کو بھی ثواب ملتا رہے گا ،