پسند آئے، میں وقتافوقتا ان کے پاس اٹھنے بیٹھنے لگا، وہ مجھے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی شخصیت کے بارے میں بتاتے،مزید دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کی مدنی بہاریں بھی سناتے، ایک دن انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے63روزہ تربیتی کورس کی دعوت پیش کی جس کی برکت سے میں تربیتی کورس کی برکات سے مستفیض ہونے کے لیے آمادہ ہوگیااور اپنی ضرورت کا سامان لے کر باب الاسلام سندھ حیدرآباد کے فیضانِ مدینہ میں حاضر ہوگیا ، مجھے یہاں کا مدنی ماحول بہت اچھا لگا ، عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہ کر سنّتوں پر عمل کرنے کا مدنی ذہن بن گیا ، سبز سبز عمامہ شریف کا تاج میرے لباس کا حصہ بن گیا، مدنی حلیہ اپنالیا، شوقِ علمِ دین کا جذبہ دل میں مچلنے لگا ، تربیتی کورس سے جب میں گھر لوٹا تو مدنی حلیے میں دیکھ کر سب حیران رہ گئے ، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے حصولِ علمِ دین کا شوق دل میں مچلنے لگا، ایک دن والدین کے سامنے اپنی خواہش کا اظہار کردیا انہوں نے اجازت مرحمت فرمادی، یوں ان کی اجازت سے میں نے جامعۃ المدینہ سکھر میں داخلہ لے لیا۔ تادمِ بیان درجہ اولی کا طالب علم ہوں مزید ذیلی نگران کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کرنے میں کوشاں ہوں ۔
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۱صفرالمظفر۱۴۳۷ھ بمطابق24 نومبر 2015 ء