Brailvi Books

راہِ سنت کامسافر
28 - 32
 عزم کرلیا، یوں رفتہ رفتہ میری عادات بہتر سے بہتر ہوتی چلی گئیں ، جو گھروالے میری کارستانیوں سے بیزار تھے اب وہ بہت خوش ہیں ، فون پر رابطہ کرتے ہیں تو مجھ سے دعا کا کہتے ہیں ، نفس وشیطان کے وار کو ناکام بناتے ہوئے میں نے داڑھی شریف سجالی ہے اور سبز سبز عمامہ شریف میرے لباس کا حصہ بن گیاہے ، دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول ملنے پر میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکا جتنا بھی شکر ادا کروں اتنا کم ہے، تربیتی کورس میں پانچوں نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے ، یہاں کا سنّتوں بھرا مدنی ماحول دیکھ کر دعوتِ اسلامی کی محبت میرے دل میں گھر کر گئی ہے ،اللّٰہ عَزَّوَجَلَّمیرے گھروالوں کو بھی مدنی ماحول سے وابستہ فرمائے ۔ 
{12} نیکیوں کا راستہ 
	سکھر(باب الاسلام، سندھ) میں مقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں مرضِ عصیاں کا شکار تھا۔ نمازیں قضا کرنا، راہ چلتی لڑکیوں کو چھیڑنا، فلمیں ڈرامے دیکھنا،بزرگوں کا ادب نہ کرنا میری عاداتِ بد میں شامل تھا، اسی طرح زندگی کے شب روز بسر ہورہے تھے آخر مجھ پر کرم ہواکہ مجھے فلم بینی سے نفرت ہونے لگی،میری خوش قسمتی کہ اسی دوران ہمارے علاقے کے ایک اسلامی بھائی 63روزہ تربیتی کورس کی برکتوں سے مالامال ہوکر آئے، ان کا اخلاق وکردار بڑا ہی شاندار تھا ، مجھے وہ بہت