کے عظیم جذبے کے تحت 12ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کا عزم کرلیا ہے ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھیدعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت عطافرمائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{11}شہوت پرست کی توبہ
مرکز الاولیاء(لاہور) کے علاقے کاہنہ نو کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُبَاب ہے کہ دعوت اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں گناہوں کے دلدل میں پھنسا ہوا تھا، فلمیں ڈرامے دیکھنے کا جنونی تھا، جب بھی ٹی وی آن کرتا تو گندے گندے چینل دیکھتا، گھرسے باہر جاتا تو راہ چلتی لڑکیوں کو چھیڑتا،اور اُنہیں گھورتا، میری انہی خرافات کی وجہ سے گھروالے مجھ سے ناراض رہتے ، وقتا فوقتا مجھے سمجھاتے مگر میں ان کی ایک نہ سنتا اور اپنی موج مستیوں میں مگن رہتا، میری قسمت کا ستارا کچھ یوں چمکاایک دن میرے استاد صاحب نے گھروالوں کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی کے تحت 63روزہ کورس ہورہاہے اسے بھی اس میں داخل کروادیجے، والدصاحب باخوشی آمادہ ہوگئے، یوں میں ان کے حکم پر تربیتی کورس میں شامل ہوگیا، جہاں کا مدنی ماحول بہت ہی اچھا تھا، جس کی برکت سے مجھے اپنی بداعمالیوں کا احساس ہوا میں نے رو رو کر اپنی سابقہ خطاؤں سے معافی مانگی اور اس کورس کے بعد عالم کورس کرنے کا