Brailvi Books

راہِ سنت کامسافر
26 - 32
{10}بحرعصیاں میں غوطہ زن
	تحصیل جھمرہ(ضلع سردار آباد، فیصل آباد) کے گاؤں گوجرہ میں مقیم ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ دعوت اسلامی کے معطرو معنبر مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے پہلے میں گناہوں کے سمندر میں غوطہ زن تھا،فلمیں ڈرامے دیکھنا، آوارہ لڑکوں کے ساتھ گھومنا پھرنااور والدین کی نافرمانی کرنامیری عادات میں شامل تھا، گناہوں کے سمندر میں میری ڈوبتی ہوئی کشتی یوں کنارے لگی کہ خوش قسمتی سے کسی اسلامی بھائی کی رہنمائی پر مجھے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے 63روزہ مدنی تربیتی کورس میں شرکت کی سعادت حاصل ہوگئی ، مدنی تربیتی کورس کاروح پرور مدنی ماحول میرے دل کو بہت اچھا لگا، میرے دل و دماغ پر پڑے غفلت وعصیاں کے پردے ایک ایک کرکے ہٹنے لگے، مجھے اپنی عصیاں سے بھرپور سابقہ زندگی پر شرمندگی و افسوس ہونے لگا، پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنا میرامعمول بن گیااور میں تحصیلِ علم دین کی سعادت پانے لگا، اسی دوران مجھے اہم مسائل سیکھنے کا بھی موقع ملا، کرم بالائے کرم یہ کہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا،ایک ولیِ کامل سے نسبت کیا قائم ہوئی میری سوچ وفکر کا محور ہی بدل گیا، فلموں ڈراموں سے بچنے اور والدین کا ادب واحترم کرنے کا مدنی ذہن بنالیا، مزید سنّتیں سیکھنے اور سنّتوں کا پیغام عام کرنے