Brailvi Books

راہِ سنت کامسافر
24 - 32
 صحبت کیا ملی ، میرے دل کی کیفیت ہی بدل گئی ، نیکیوں سے محبت کی لذت سے میں سرشار ہوگیا ، باجماعت نمازوں کے ساتھ ساتھ نفلی عبادت کی برکتوں سے بھی مالامال ہونے لگا، وقتافوقتا کیسٹ بیانات کی ترکیب ہوتی ، اصلاح سے بھرپور بیانات سن کر میرے دل کے بند دریچے کھل گئے ، گناہوں پر ندامت ہوئی ، میں نے زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے مہربان ربعَزَّوَجَلّکی مقدس بارگاہ میں توبہ کی اور سنّتوں بھری زندگی گزارنے کا ارادہ کرلیا،وہاں پر جب اجتماعی شجرہ شریف پڑھا جاتا تو اچھا لگتا ، ایک دن مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہٗ الْعَالِیکا بیان’’ کامل مرید ‘‘سناتو زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوگیا، مزید سنّتوں کے عامل اساتذہ کا پیار اور اسلامی بھائیو کا شاندار اخلاق دیکھ کر میں دعوتِ اسلامی کا ہی ہوکر رہ گیااور عمل کا ایسا جذبہ ملا کہ کہ میں نے ہاتھوں ہاتھ داڑھی شریف منڈوانے کے فعلِ حرام سے کنارا کشی اختیار کی اور چہرہ سنّتِ رسول سے منوّر کرلیا، تادمِ تحریر علاقائی مشاورت کا رکن ہونے کی حیثیت سے سنتیں عام کرنے میں مشغول ہوں ۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاستقامت کی توفیق عطا فرمائے۔ 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کس طرح مذکورہ نوجوان غفلت سے بیدار ہوا ، جو کل تک فلموں ڈراموں کا رسیا تھا ، تربیتی کورس کی برکت سے تہجد گزار بن گیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول میں فرض عبادتوں