ماحول سے منسلک کردیں ، پھر دیکھیں آپ کی اولاد کا کیسا مدنی ذہن بنتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{9}گناہوں کاسیلاب
شرق پور شریف( ضلع شیخوپورہ پنجاب) کے محلہ قصوریاں میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں مختلف گناہوں کی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا، فلمیں ڈرامے دیکھنا میرا معمول بن چکا تھا، فیشن کرنا اور اغیار کے بے ہودہ کلچر کو اپنانا مجھے بہت بھلا لگتا تھا، داڑھی شریف منڈوانے کے فعلِ حرام کا مرتکب تھا، الغرض میری زندگی گناہوں کے سیلاب میں بہتی چلی جارہی تھی، عصیاں سے بھرپور میری زندگی میں نیکیوں کی مدنی بہارکچھ یوں آئی کہ ایک دن ہمارے علاقے میں رہائش پذیر ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی ہمارے گھر تشریف لائے اور مجھے63روزہ مدنی تربیتی کورس میں شرکت کی دعوت پیش کی، جس پر اوّلاً تو میں نے حیلہ بہانہ بنا کر انکار کرنا چاہا مگر انہوں نے عاجزی اور محبت بھرے انداز میں کچھ یوں اصرار کیا کہ میں انکار نہ کرسکااورمیں نے حامی بھرلی۔مقررہ وقت آنے پر گھروالوں سے اجازت لے کرمیں شیخوپورہ پہنچ گیا اوردعائیں ، سنّتیں سیکھنے کے لیے تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا،وہاں کا منظر بہت پیار اتھا، عاشقانِ رسول کی