Brailvi Books

راہِ سنت کامسافر
22 - 32
 شاہراہِ سنت کا مسافر بناہوں ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَل تادمِ تحریر میں ذیلی مشاورت کا خادم(نگران) ہونے کی حیثیت سے مدنی کاموں میں مشغول رہتا ہوں ۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول کس قدر شاندار اور مشکبار ہے جہاں فرض عبادتوں کے ساتھ ساتھ نفلی عبادت کرنے کا بھی مدنی ذہن دیا جاتا ہے اور قراٰن وحدیث کی روشنی میں ایسی پیاری تربیت کی جاتی ہے کہ معاشرے کے بگڑے ہوئے افراد تائب ہوکر نیکیوں بھری زندگی گزارنے میں مشغول ہوجاتے ہیں ، والدین کے بے ادب باادب بن کر گھروں کو لوٹتے ہیں جیسا کہ مدنی بہار میں دیکھا کہ وہ نوجوان جو والدین کا نافرمان تھا، 63روزہ تربیتی کورس کی برکت سے وہ والدین کے مقام ومربتے سے آشنا ہوگیا۔ بدقسمتی سے آج کے اس پرفتن دور میں اولاد والدین کے مقام و مربتے سے ناواقف ہوتی چلی جارہی ہے ، والدین کی نافرمانی کرنے کا گناہِ کبیرہ عام ہوتاچلا جارہا ہے ،یہ سب دین سے دوری کا وبال ہے اگر ہم نے اپنی اولاد کو اسلامی تعلیمات سیکھنے کے لے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول میں بھیجا ہوتا تو شاید یہ ناگفتہ بہ حالات نہ دیکھنے پڑتے ۔ لہٰذا جو والدین چاہتے ہیں ان کے بچے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور آخرت میں مغفرت کا ذریعہ بنیں اور آوارہ دوستوں کی صحبت سے بچیں ، انہیں چاہیے کہ اپنی اولاد کو دعوتِ اسلامی کے مدنی