دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف ہوں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{8} تربیتی کورس کی برکت
مرکز الاولیاء (لاہور) کے علاقے کاہنہ نو میں مقیم اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحو ل میں آنے سے پہلے مجھے بُرے دوستوں کی سنگت میں رہنے کا بہت شوق تھا، جس کے مضر اثرات نے میرے اخلاق وافعال میں تباہی مچارکھی تھی، مجھے کسی سے بات کرنے کی تمیزتک نہ تھی نہ بڑوں کا ادب اور نہ ہی چھوٹوں پر شفقت کا ذہن تھا، غیر اخلاقی باتیں کرنا میرے لیے کوئی معیوب نہ تھا، اِس کے علاوہ کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے میں بھی اپنا قیمتی وقت برباد کرتا، اس کے ساتھ ساتھ والدین کی نافرمانی کرنااور لڑائی جھگڑا کرنا بھی میری عاداتِ بد میں شامل تھا۔ بظاہر میرے سُدھرنے کی کوئی اُمید نہ تھی، دن بدن میرا کردار بد سے بدتر ہوتا جارہا تھا، لیکن اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے مجھ گناہ گار انسان کو راہ ِ حق پر گامزن ہو نے کی توفیق بخشی اور مجھے یہ احساس ہوا کہ میں اپنی زندگی فضول کاموں میں ضائع کررہا ہوں ۔ دعوتِ اسلامی کے پُر کیف مدنی ماحول میں آنے کی سبیل کچھ یوں بنی کہ ایک دن خوش قسمتی سے میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے